چھتیس گڑھ : انصاف آزادی مانگنے پر پولیس نے 4 خواتین سمیت ، 6 افراد قتل کر دیئے 

رائے پور (اے پی پی) بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس نے4 خواتین سمیت 6 افراد کو گولی مارکر قتل کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے پیسرلا پاڈو گائوں میں بھارتی پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے چار خواتین سمیت 6افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے متاثرین کو مائو نواز باغی قرار دیا جو انصاف اور آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس کے بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ پیسرلاپاڈو کے جنگلاتی علاقے میں مائو نوازوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پرچھتیس گڑھ اور تلنگانہ ریاستوں میں تعینات فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے مائو نوازوں کو گھیر لیا۔

ای پیپر دی نیشن