اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی تعلیمی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ امتحانات میں طلبا کے 49.6فیصد نمبرز آنے کی صورت میں 50فیصد نمبرز تصور کیے جائیں گے جبکہ بیرون ممالک الحاق شدہ اداروں میں سالانہ امتحانات 2022کمپیوٹرائزڈ کرائے جائیں گے۔ترجمان فیڈرل بورڈکے مطابق پیر کو چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم کی زیر صدارت ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں تعلیمی سال 2022کے شیڈول اور سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معذور افراد،قیدیوں اور یتیموں کیلئے امتحانی فیس ختم کر دی گئی،مارک شیٹ گم ہو جانے یا بذریعہ ڈاک نہ ملنے کی صورت میں مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بیرون ممالک الحاق شدہ اداروں میں سالانہ امتحانات 2022کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کر تے ہوئے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو بروقت تیاریاں مکمل کر نے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلبا کو خدمات کی فراہمی کیلئے فیڈرل بورڈ میں قائم ون ونڈو پر مائیگریشن،ویریفیکیشن وغیرہ فارم پر کرنے کی ماحول دوست ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
اسلام آباد: 49.6فیصد نمبرز آنے کی صورت میں 50فیصد تصور ہونگے،وفاقی تعلیمی بورڈ
Dec 28, 2021