تربیلا(ملک فضل کریم)تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی، پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 13 پیداواری یونٹ بند ہو گئے۔ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں مزیدکمی کا سامنا ،پیداوار کم ہو کر 2سو 16 میگاواٹ پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 10 ہزار کیوسک کر دیا ہے ۔ پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 13 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں۔ صرف 4 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے دو سو سولہ میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی شدید کمی کا سامنا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 16 ہزار تین سو کیوسک ہے۔ جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1429.25 فٹ پر آگئی ہے۔تربیلا ڈیم کے ذرائع نے بتایا کہ ڈیم سے پانی کی کمی کے باعث صوبوں کو زرعی مقاصد کے لیے پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا گا۔