غریب مکاو پالیسی جاری ، میئر مظفر گڑھ کا الیکشن لڑوں گا، جمشید دستی


علی پور،علی والی(نامہ نگار)چور،ڈاکو حکمرانوں نے ملک دیوالیہ کر دیا،غریب مکاو پالیسی جاری ہے ،ممکنہ بلدیاتی الیکشن میں ضلع مظفرگڑھ سے ضلعی میئر کا الیکشن لڑیں گے،ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے مظفرگڑھ چیئرمین عوامی راج پارٹی سردار جمشید خان دستی نے علی پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں اور قرضہ جات نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے،ہر جانب مہنگائی کا رونا رویا جا رہا ہے،دو وقت کی روٹی مشکل ہو چکی ہے،لیکن چوروں کا ٹولہ سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہے،انھوں نے کہا کہ ملک میں ہر ادارہ کریشن میں گھر چکا ہے،اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار طارق خان لاشاری،سردار محمد خالد لاشاری،نبھاو خان گوپانگ،محمد سمیع مہیسر،عبدالصمدقادری،شمشاد احمد قریشی،علی حسن ،محمد حسن کھوکھر سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن