ملتان (خبر نگار خصوصی) چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ کی وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات۔ مختلف امور پر تبالہ خیال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے شجر کاری کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا۔ جنوبی پنجاب میں کلین اور گرین وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اعجاز حسین جنجوعہ نے مزید کہا موجودہ حکومت پاکستان کو گرین کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ جس کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔