ملتان،خانیوال(جنرل رپورٹر،خبر نگار) ریلوے ملتان ڈویژن کے پولیس کانسٹیبل محمّد نعیم نیازی نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی 12ڈاؤن ہزارہ ایکسپریس میں ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل کو رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون کا پرس ملا جس کو چیک کیا گیا تو اس میں ایک موبائل فون اور 13820روپے شناختی کارڈ اور ٹکٹ موجود تھے ٹکٹ کی مدد سے کانسٹیبل نے اس خاتون کو تلاش کیا جس کا نام ثمرین بی بی تھا جو کے بوگی نمبر2میں سفر کررہی تھی کانسٹیبل نے تمام سامان ثمرین بی بی کے حوالے کر دیا ثمرین بی بی اپنا گمشدہ سامان ملنے پر بہت خوش ہوئی ۔
ہزارہ ایکسپریس میں کانسٹیبل نے گمشدہ موبائل فون، نقدی سمیت پرس خاتون مسافر کے حوالے کردیا
Dec 28, 2021