فنانس ڈیپارٹمنٹ کا پہلے سے الاونس لینے والے سرکاری ملازمین سے ریکوری کا حکم


ملتان(خصوصی رپورٹر) فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پہلے سے الاونس لینے والے سرکاری ملازمین سے ریکوری کا حکم دے دیا، اس سلسلے میںجاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ کچھ محکموں کے ملازمین پہلے سے خصوصی الاونس لے رہے ہیں وہ 25فیصد سپیشل الاونس لینے کے لئے اہل نہیں ہیں ریکوری کی جائے ،ان میں لیڈی ہلیتھ سپروائزر،محکمہ زراعت کے ریسرچ آفیسر، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ،تحصیل دارنائب تحصیلدار، آڈٹ برانچ کے افسر اور ملازمین شامل ہیں جو25 فیصد لاونس کے اہل نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن