گوجرانوالہ:100سال پرانی سٹی ریلوے سٹیشن کی عمارت کھنڈربننے لگی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سو سال پرانی سٹی ریلوے اسٹیشن کی عمارت کھنڈرات کامنظر دینے لگی، ریلوے کی لائن کے ساتھ بارڈر لائن دیوار ٹوٹ گئی جو کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہے،ریلوے اسٹیشن کی عمارت سے اترا ہوا ملبہ جس میں لوہا، لکڑی اور اینٹوں کا چوری ہونا معمول بن گیا، عمارت کی جگہ کو منشیات فروش ،نشئیوں اور آوارہ کتوں نے اپنی آماجگاہ بنا لیا ہے، جبکہ ریلوے کی لائن کے قریب اینٹوں کا ملبہ گرنا شروع ہو گیا جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے ، سابقہ دور حکومت میں  ریلوے اسٹیشن کی لائن کے قریب مالیاتی ادارے اور فوڈ سٹریٹ بنانے کا منصوبہ شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا لیکن یہ بیش قیمتی اراضی اب ویران پڑی ہے اور منصوبے کو شروع کرتے ہوئے جو توڑ پھوڑ کی گئی تھی اگر اس توڑ پھوڑ کو بروقت درست حالت میں نہ لایا گیا تو مستقبل میں یہ جگہ کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ سٹی ریلوے سٹیشن گوجرانوالہ کی پہچان اور ثقافت ہے، اس کو دوبارہ بحال کیا جائے اور ریلوے لائن کے قریب ٹوٹی دیوار کو مرمت کیا جائے اور مرمت پر آنے والے اخراجات کو ریلوے اسٹیشن پر پڑا لوہا فروخت کر کے پورا کیا جاسکتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...