راہوالی میں قتل ہونیوالے2 بھائی سپردخاک،پولیس ملزم نہ پکڑ سکی

Dec 28, 2021

گکھڑ منڈی (نامہ نگار )راہوالی میں اندھا دھند فائرنگ سے 2سگے بھائیوںبھائیوں شہزاد گجر اورحنیف گجر کو قتل کرنے والے بااثر افراد جواد خاں نے اپنے دوستوں حسن خاں، سلیمان بیگ عرف سنی اور 2 نامعلوم ساتھیوں کو پولیس 48گھنٹے کے بعد بھی نہ گرفتار کرسکی جبکہ مقتولین کو عزیزواقارب اور اہل خانہ کی آہ و سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔ دونوں مقتولین کے اکٹھے جنازے اٹھائے گئے تو محلہ میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار تھی دوسری طرف اے ایس پی کینٹ سرکل اختر نواز نے ملزموں کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دیں اس سلسلہ میں ملزمان کے کئی عزیزواقارب کو بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے جوں ہی ملزم گرفت میں آئے تو قتل کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے پولیس کا خیال ہے کہ دونوں سگے بھائیوں کے قتل ہونے کی وجہ معمولی جھگڑے کی بجائے دیگر وجوہات ہوسکتی ہیں۔ 

مزیدخبریں