نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) شہر میں موٹر سائیکل چوریوں کا سلسلہ جاری رہا گزشتہ دو دنوں میں دو مزید موٹر سائیکل چوری عوام کا اعلی پولیس حکام سے صورت حال کی اصلاح کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سٹی نوشہرہ ورکاں کے محلہ پرانا کمیٹی گھر کے رہائشی احتشام رشید اور محلہ باٹھ سے محمد سلیم سکنہ بدورتہ کا موٹر سائیکل گھروں کے باہر سے نامعلوم چور لے اڑے مقامی پولیس نے مقدمات کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
نوشہرہ ورکاں: موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں نہ رکیں،2اور غائب
Dec 28, 2021