امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک پرٹریفک جام معمول ‘ انتظامیہ خاموش

مریدکے(نامہ نگار) مین جی ٹی روڈ پر واقع امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک پربے تحاشا ٹریفک رش کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ مقامی سیاسی قیادت، انتظامی عہدیداروں نے بار بار یہاں اوور ہیڈ بریج بنانے کی خوش خبری دی تاہم معاملہ ابھی تک جو ں کا توں ہے۔ اس صورتحال کے سبب لاہور پہنچنے کے خواہش مندوں اور گوجرانوالہ کی طرف سفر کرنے والوں کو روزانہ شدید مشکلات کا سامنا کرتاہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ صورتحال تب اور بھی خراب ہو جاتی ہے جب ایسٹرن بائی پاس اور کالاشاہ کاکوموٹر وے شدیددھند کے سبب بند کردی جائیں۔ ایسی صورت میںان دونوں اطراف کو جانے والی ٹریفک مین جی ٹی روڈ پر انحصار پر مجبور ہو جاتی ہے۔ یوں ٹریفک کا بے پناہ رش امامیہ کالونی پھاٹک پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کا باعث بن جاتاہے۔ جس سے آلوگی پھیلتی ہے۔ انجمن شہریان مریدکے کے صدر حاجی غلام محی الدین، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سہیل عابد و دیگر عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امامیہ کالونی پھاٹک پر جلد از جلد اوور ہیڈ بریج تعمیر کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...