مرکزی صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم احمد سلیمی کا مریدکے کا دورہ

مریدکے(نامہ نگار) نیشنل کونسل فار طب کے مرکزی صدر حکیم محمد احمد سلیمی نے تنظیم کے رہنما حکیم محمد شفیق کی دعوت پر گزشتہ روز مریدکے کا دورہ کیا۔ ان کے دورے کا مقصد مقامی اطباء سے ملاقات اور تنظیمی معاملات سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ حکیم محمد احمد سلیمی نے مقامی اطباء پر زور دیا کہ وہ ماہانہ بنیادوں پر اپنا اجلاس منعقد کیا کریں جس میں اپنے پروفیشن سے متعلق مسائل و معاملات پر گفتگو کی جائے۔ اس موقع پر حکیم امجد بھٹی، حکیم مفتی یوسف، حکیم احمد حسن نوری، حکیم محمد احمد، حکیم محمد اسماعیل، حکیم تصور محمدی، حکیم منظور، حکیم افضل، حکیم ابوبکر اور حکیم شفیق موجود تھے۔ اجلاس کے اختتام پر حکیم شفیق کی جانب سے شرکاء اجلاس کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن