تمام محکموں کی خالی اسامیوں پرجلد تعیناتیاں کی جائیگی:حاجی نور محمد

Dec 28, 2021

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان میں خالی اسامیوں پرجلد تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے تمام محکموں سے خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیںبلوچستان کے وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام محکموں کے خالی اسامیوں پرجلد تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی جس سے صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی تعداد میں میرٹ پر روزگار دیا جائے گااور صوبے کے تعلیم یافتہ بیروزگارنوجوانوں میں پائی جانے والے بے چینی دور ہوجائیگی۔

مزیدخبریں