پسنی(نامہ نگار)پسنی پولیس نے گھر سے ناراض سندھ کے رہائشی ٹیچر کا سراغ لگا کر اہل خانہ کے حوالے کر دیا‘ رشتہ داروں کا پولیس کا اظہار تشکرسندھ کے رہائشی ٹیچر محرم علی ولد علی حیدر سکنہ گاؤ خان موگری یوسی خیرپور جوسو قمبر ضلع قمبر سندھ جو گھر سے ناراض ہو گیا تھا جس کے رشتہ داروں نے پسنی پولیس سے مدد کی اپیل کی‘ ایس ایچ او پسنی عابد شفیع کی مسلسل کوشش سے پولیس ٹیم نے مزکورہ شخص کا سراغ لگا کر جسے اسکے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا۔ جس پر اسکے اہل خانہ نے پولیس کا شکریہ ادا کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔