میلسی + ڈیرہ غازیخان (تحصیل رپورٹر/ بیورو رپورٹ) جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج‘ حد نگاہ کم ہو کر رہ گئی۔ ٹرانسپورٹ کو بھی دشواری کا سامنا رہا۔ دھند کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا کاروبار زند گی بھی متاثر ہوا۔ تاہم گندم کی فصل پر دھند کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ جبکہ ڈیرہ میں شدید سردی اور دھندکے باعث بچوں کو سکول اور لوگوں کو دفاتر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
جنوبی پنجاب میں دھند کا راج کاروبار زندگی متاثر‘ قہوہ خانوں میں رش‘ خشک میوہ جات مہنگے
Dec 28, 2021