ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ اور میٹرک سالانہ امتحانات 2020کے نتائج کی بنیاد پر بورڈ ملازمین کے 15 ، 15 بچوں کو ہجری وظائف کیلئے اہل قرار دیاگیا ہے جبکہ میٹرک نتائج کی بنیاد پر پانچ اساتذہ کے بچوں اور تین حفاظ قرآن کو ہجری سکالرشپ دی جائے گی۔ سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین کے مراسلہ کے مطابق انٹر میڈیٹ نتائج کی بنیاد پر ہجری وظائف کیلئے اہل قراد دیئے جانے والے بورڈ ملازمین کے بچوں میںبالترتیب 953سے 529نمبرز کے حامل نوشابہ عروج ، محمد سعد بھٹی ، حذیفہ عمر ، حافظہ ام فروہ، عائشہ شیر ، جنت آفتاب ودیگر شامل ہیں ۔ سیکرٹری بورڈ کے مراسلہ کے مطابق میٹرک سالانہ امتحان 2020ء کے نتائج کی بنیاد پر ہجری وظائف کیلئے نامزد 1072سے 1063نمبر لینے والے اساتذہ کے بچوں میں ماہم عباس ، محمد خضر صدیقی ، تیمور علی ، سید محمد ابوبکر او رمحمد حسن جبکہ 1068سے 1041نمبر لینے والے حفاظ قرآن بالترتیب غلام فاطمہ ، احمد شاہجہان نعیم اور مطیع السبحان کو بھی ہجری وظائف کیلئے اہل قرار دیاگیا ہے ۔ ۔