گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ قرآن و سنت مسلمانوں کا سپریم لاء ہے اس کی بالادستی کیلئے باطل نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ملک و قوم کے مسائل اور سیاسی و معاشی بحران کی ایک وجہ فرسودہ نظام ہے،دو قومی نظریہ ہی پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہے،مسلمانان ہند نے دو قومی نظریہ پر محمد علی جناح کو قائداعظم تسلیم کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار العلوم کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،علامہ محمد عمر صدیقی،ارشد جاوید مصطفائی،محمد اکرم رضوی،ملک بخش الٰہی،میاں فہیم اختر اور دیگر نے خطاب کیاانہوں نے کہا کہ فکری استحکام کیلئے مسجد و مدرسہ کا کردار انتہائی اہم ہے،اسلامی تعلیمات و عبادات کا مقصد صالح معاشرے کا قیام ہے،نئی نسل کو قرآن و سنت کا حقیقی ترجمان بنانے کی ضرورت ہے،علم اور تحقیق مسلمانوں کی میراث ہے،مسلم دانشوروں پر نسل نو کی اصلاح کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
قرآن و سنت کی بالادستی کیلئے باطل نظام کو اکھاڑ پھینکیں گے: اکبر نقشبندی
Dec 28, 2021