لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کے قریب تھانہ دھامراہ کی حدود گاؤں وسند شاخ میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے معاملے پر بااثر افراد نے حملہ کرکے محنت کش وزیر علی جاگیرانی ان کی اہلیہ شاہ ناز، بیٹے بابر علی اور بیٹی راشدہ جاگیرانی کو شدید زخمی کردیا جنہیں زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، اس موقع پر زخمی خاتون شاہ ناز جاگیرانی نے بتایا کہ برادری کے بااثر افراد نے بیٹے پر سیاہ کاری کا جھوٹا الزام لگاکر گھر پر حملہ کرکے ہمیں زخمی کردیا واقعے کے متعلق پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس کاروائی کے لیے تیار نہیں۔