سائیٹ ایریا میں گیس سیلنڈر دھماکہ، مکان کی چھت اڑ گئی ،ایک شخص زخمی،اسپتال منتقل

سکھر(بیورورپورٹ)سائیٹ ایریا میں گیس سیلنڈر دھماکہ، مکان کی چھت اڑ گئی ،ایک شخص زخمی،اسپتال منتقل،علاج نہ ہونے پر زخمی کے ورثاء  کا اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج،نعریبازی،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکغر کے علاقے سائیٹ ایریا کے قریب ایک مکان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب گیس سیلنڈر کا زوردار دھماکہ ہوا جس کے باعث گھر کی چھت اڑ گئی جبکہ گھر میں سویا ہوا ایک شخص بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سکھر سول اسپتال ایمرجنسی منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹر اوراسپتال انتظامیہ نے مریض پر کوئی توجہ نہیں دی اور ایک انجیکشن لگا کر اسپتال سے فارغ کردیا جس پر ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعریبازی کی تاہم احتجاج کے باوجوداسپتال انتظامیہ نے زخمی شخص کو بنا علاج زبردستی اسپتال سے باہر نکال دیا مظاہرین نے بالا حکام سے اسپتال انتظامیہ کی زیادتیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن