کراچی(نیوز رپورٹر) سالانہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس امیر جماعت غربااہلحدیث مولانا عبد الرحمن سلفی کی زیر امارت جامع مسجد محمدی پاپوش ناظم آباد کے زیر اہتمام چاندنی چوک پر منعقد ہوئی۔ پہلے سیشن کی صدات علا مہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی اور دوسرے سیشن کی صدارت مولانا شیخ عبدالحنان سامرودی نے کی۔ مہمان خصوصی محمد جمیل احمد خان (صدر) پاکستان مسلم لیگ ق کراچی ممتازعالم دین مولانا قاری خلیل الرحمن جاوید، دیگر ملک کے جید علماء کرام مولانا ابراہیم جوناگڑھی و دیگر نے خطاب کیا۔