خالدمقبول صدیقی کااظہار تعزیت

Dec 28, 2021

کراچی(نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے ڈسٹرکٹ حیدرآباد شعبہ خواتین کی انچارج فرزانہ سعید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فرزانہ سعید سمیت تمام اہل خانہ سے والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مزیدخبریں