کراچی(نیوز رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آج پوری قوم غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے، تیل، گیس تو دور کی بات ہم نمک کے لیے بھی اپنی مرضی نہیں چلا سکتے، سودی نظام کی وجہ سے ملک کا بیڑا غرق ہوا،،باہر سے لوگ آکر فیصلہ کرتے ہیں کہ کونسی چیز کتنے کی فروخت ہو گی،جو وکیل نواز شریف کے دور میں سود کے حق میں لڑ رہا تھا وہی آج تحریک انصاف کی جانب سے سود کے حق میں کھڑا ہے،پاکستان میں حقیقی معنوں میں عدل کا نظام لانے کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی میں ہے، دنیا میں اسلام کا بہترین ماڈل پاکستان ہی ہو سکتا ہے،یہاں وہ نظام آئے گا کہ ججزکے ہاتھ میں قرآن ہوگا اور حکمران جواب دہی کے احساس کے ساتھ جواب دہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع وسطی کے تحت جامع مسجد الفلاح نارتھ ناظم آباد اور ضلع شمالی میں مسجد الہدیٰ پاور ہاؤس چورنگی میں علیحدہ علیحدہ اجتماع عام سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماعات سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرڈاکٹرفرید احمدپراچہ ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن ،امیر ضلع شمالی محمد یوسف ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔
قوم غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے ٗسراج الحق
Dec 28, 2021