کلروالی (نامہ نگار )ترجمان بخاری گروپ میاں ابوذر غفاری کی ملتان میں قائد بخاری گروپ مخدوم سید باسط سلطان بخاری کے ساتھ ملاقات آئندہ بلدیاتی و بار ایسوسی ایشن جتوئی کے الیکشن کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی ، اس موقع پر مخدوم سید باسط سلطان بخاری کا کہنا تھا کہ میرے الیکشن لڑنے کے اعلان کے ساتھ ہی ضلع مظفرگڑھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے اور کئی قدآور سیاسی شخصیات نے رابطہ کرکے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے، بخاری گروپ کے مکمل پینل کے لیے بھی مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور یہ پینل مضبوط ترین ہوگا۔