اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے ایس ای ٹی اور ایس ایم ڈبلیوکے ساتھ الگ الگ باہمی تعاون کے سمجھوتے طے پا گئے،ایس ای ٹی جو کہ ایجوٹیک کے شعبے میں بین الاقوامی مہارت اور سرٹیفیکیٹس کا حامل ادارہ ہے، جبکہ ایس ایم ڈبلیو خواتین کی ترقی خاص طور پر فریش گریجویٹس خواتین کو جز وقتی اور فل ٹائم جابز کے مواقع مہیا کرتا ہے اور انٹرن شپس کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے، نمل کے طلباء اس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ، ان معاہدوں سے نمل کو ایڈمشنز میں ٹیکنیکل سپورٹ، ٹریننگ کے انعقاد، سرٹیفیکیشن ایگزمز، سافٹ وئیر سرٹیفیکیشن اور نمل کے فارغ التحصیل طلباء انڈسٹری اور کارپوریٹ سیکٹر میں جابز حاصل کر سکیں گے،خاص طور پر گرلز اور اسکے علاوہ مختلف قسم کے پروگرام کا انعقاد جس سے طلباء کی استعداد کار کو بڑھایا جا سکے گا۔