اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) مسلم لیگ ن این اے 54 یوسی 48 کے زیر انتظام قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں نواز شریف کی پوم پیدائش کے موقع پر پروقار تقریب ہوئی تقریب کا کیک کرم خان کی رہائش گاہ ڈی سترہ میں کاٹا گیا تقریب میں سابق ایم این اے انجم عقیل خان ،راجہ محمد جان عباسی،ملک ریاض پراچہ،چوہدری نظار،ساجد محمود جذبی، عامرخان،میر احمد خان،ملک ریاست اعوان۔،عمران خان،ملک محمود،محمد معروف،حمزہ صدیق،عالیان طارق مغل،حمزہ صدیق ودیگر نے شرکت کی۔کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد ملکی سالمیت کیلئے دعا کی گئی۔اس موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انجم عقیل خان نے کہا کہ قائد کے پاکستان کو مسلم لیگ ن کے سوا کوئی نہیں سنوار سکتا تبدیلی سرکار کا انجام کے پی کے کے انتخابات میں سب نے دیکھ لیا، کنٹونمنٹ اور کے پی کے انتخابات میں کامیابی کی طرح مسلم لیگ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی کامیابی حاصل کر ے گی کارکنان تیاری کریں اور اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔