اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آبادکی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ مقصد ملک پاکستان کے دوایسے معماروں کایوم قیام پاکستان کی باب کو روشن کردیتاہے جن میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نے ملک پاکستان بنایا اور قائد مسلم لیگ(ن)نے ملک پاکستان کے روشن مستقبل جوکارہائے خدمات کیں ان پر وہ آج بھی کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیاگیا جبکہ علامہ اقبال کے وژن اور خوابکو عملی جامہ پہنانے کیلئے قائداعظم نے تعمیر وترقی اور قیام پاکستان میں اہم کردار اداکیا،پاکستان کا قیام قائداعظم محمد علی جناح کی محنتوں کا نتیجہ ہے. جبکہ اس کی حفاظت اور ملک کی رکھوالی کا کام قائد میاں نوازشریف کے حصے میں آیا،25دسمبر نہ صرف بانی پاکستان محمد علی جناح کا یوم ولادت ہے بلکہ قائد میاں نوازشریف کا یوم ولادت بھی 25دسمبر ہے،یقین،نظم و ضبط اور بے لوث لگن کے ساتھ ایسی کوئی چیزجو حاصل نہیں کی جا سکتی ۔