قائد اعظم یونیورسٹی میں بیرونی مداخلت نا قابل قبول ہے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی 

Dec 28, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)قائد اعظم یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ایلومنائی ایسوسی ایشن، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اور ملازمین کی نمائندہ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جامعہ کی انتظامیہ ہر قسم کے حالات سے نبر دآزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے لہذا کسی قسم کی بیرونی مداخلت نا قابل قبول ہے ، کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ جامعہ کے معاملات کو ہر قسم کی بیرونی مداخلت سے پاک رکھا جائے گا۔ کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ اور مستقل بہترین کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کو فلیگ شپ انسٹی ٹیوٹ قرار دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں