برازیل، طوفانی بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی

برازیل میں طوفانی بارشوں نے شمال مشرقی ریاست باہیا کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی جبکہ 358 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ریاستی شہری دفاع اتھارٹی نے بتایا کہ میونسپلٹیز سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ہے۔ 116 میں 100 میونسپلٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کرد ی گئی ہے۔مسلسل بارشوں سے پل اور درجنوں مکانات گرگئے، سیلاب سے ہونے مالی نقصانات کا ا اندازہ ابھی تک نہیں لگایا گیا ہے۔قومی انسٹی ٹیوٹ آف میٹرولوجی کے مطابق جنوبی باہیا میں نومبر سے شروع ہونے والی زیادہ شدت کی بارشوں کا سلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہے گا اور اس کا تسلسل جنوری تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ریاستوں مارن ہا، سیرا اورسا پالو نے متاثرہ علاقوں میں مدد کے لئے امدادی کارکن بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن