افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔وہ یونانی سفیر سے گفتگوکررہے تھے جنھوں نے ان سے ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے یونانی سفیر آندریاس پاپاسٹاورو نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی خاص کر افغانستان کی موجووہ صورتحال پرگفتگو کی گئی۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ بھی زیرغور آیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن ، افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کی خاطر عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ۔آرمی چیف نے یونانی سفیر  کی پاکستان میں خدمات اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا،یونانی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈر مینجمنٹ سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا انہوں نے  دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

ای پیپر دی نیشن