عام انتخابات کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا، یاسمین راشد 


لاہور (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے حلقہ این اے 125کی یوسی66کے ہرگھرمیں عمران خان کا پیغام پہنچادیا۔ اس موقع پر آمنہ جنجوعہ، یوسی66کے صدرکاشف کاشمیری،جنرل سیکرٹری سیدحسان علی شاہ،عبدالغفورپپو،حاجی اللہ دتہ اور خاتون موبلائزرزکی کثیرتعدادموجودتھی۔صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے یوسی66کے ایک ایک گھرجاکرعمران خان کاپیغام پہنچایااور صحت سہولت کارڈسے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔اہل علاقہ نے عمران خان اور تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔اہل علاقہ نے صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے انتہائی محبت کا اظہارکیا۔صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پرکہاکہ حلقہ این اے125کی گلی گلی محلے محلے میں جاکرعمران خان کا پیغام پہنچارہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے ڈورٹوڈورمہم کا باقاعدہ آغازکردیاہے۔  وفاقی حکومت کو عام انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔پاکستان کے کونے کونے میں عمران خان کا حقیقی آزادی بارے پیغام پہنچائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن