لاہور (نیوز رپورٹر)وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن کی ہدایت پر کمشنر او پی سی سید خادم عباس اور کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید کی زیر صدارت کمشنر آفس گوجرانولہ میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ڈویڑن گوجرانوالہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دروان کمشنر او پی سی سید خادم عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرئے جائے رہے ہیں۔ جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیز کو فوری ریلیف فراہم کرنے ہے۔