دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کا پنجاب یونیورسٹی سے الحاق ہوگیا

Dec 28, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کا پنجاب یونیورسٹی سے الحاق ہوگیاہے۔جس کے تحت جامعہ نعیمیہ کے طلبہ وطالبات ریگولر بی ایس اسلامک سڈیزپروگرام ادارے میں مکمل کریں گے جبکہ امتحانات پنجاب یونیورسٹی کے تحت ہوں گے۔جبکہ ایف اے اورایف ایس سی پاس طلبہ بی ایس اسلامک سڈیزپروگرام کیلئے اپنی رجسٹریشن 3 جنوری 2023 تک کرواسکتے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی سے الحاق ہونے پر دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی نے وائس چانسلر پروفیسر اصغر علی زید ی اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیاکہ اب ادارے کے طلبہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم سے خود کوآراستہ کرسکیں گے۔دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کاحصول وقت کی اہم ضرورت ہے۔جامعہ نعیمیہ گزشتہ 7عشرو ں سے تعلیم کے فروغ اوردین اسلام کی ترویج واشاعت میں اہم کردار ادا کررہاہے۔ادارے میں حفظ القرآن، تجوید قرأت، عالم کورس، مفتی کورس،مڈل ،میٹرک، ایف اے ،بی اے اور ایم اے تک مفت تعلیم دی جاتی ہے۔پنجاب یونیورسی سے الحاق کا مقصد دینی طلبہ کو عصری تعلیم آراستہ کرناہے کیوں کہ مایوسی، پسماندگی اور احساس کمتری سے باہر نکلنے کا واحد راستہ تعلیم ہے۔

مزیدخبریں