لاہور (نیوز رپورٹر)لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس لیسکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین بی او ڈی حافظ محمدنعمان سمیت بورڈ کے 10انڈیپینڈنٹ ممبران نے شرکت کی۔ لیسکو کی جانب سے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین،ایڈمن ڈائریکٹر، آپریشن ڈائریکٹر، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر، ایچ آر ڈائریکٹراور چیف فنانشل آفیسر موجود تھے۔ اس موقع پر لیسکو چیف کی جانب سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو لیسکو کے مختلف شعبہ جات کی پرفارمنس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے اختتام پرچیئرمین بی او ڈی حافظ محمدنعمان نے میڈیا سے گفتگو کی جس مین ان کا کہنا تھا کہ لیسکو ایک بڑا ادارہ ہے جو پنجاب کے 5 اضلاع میں کام کررہا ہے اور ان اضلاع کی کروڑوں کی آبادی بجلی کے حوالے سے اس ادارے پر انحصار کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا لیسکو بورڈ کی کمیٹیوں کی تشکیل کردی گئی ہے اور ہر کمیٹی کمپنی کی بہتری اور صارفین کی سہولت کے لئے اپنی سفارشات بورڈ کے سامنے رکھیں گی۔