پراجیکٹ عمران والے 15 سال کا سوچ کر آئے تھے ، عمران نذیر 


لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہورکے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اورپارٹی قائد میاں محمدنوازشریف کی سالگرہ کی تقریب خواجہ عمران نذیر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ملک زمان نصیب، غزالی سلیم بٹ، میاں مرغوب، عامر خان ارکان اسمبلی سعدیہ تیمور سمبل مالک سمیت دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔تقریب میں لیگی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ پراجیکٹ عمران والے 15 سال کا سوچ کر آئے تھے لیکن ساڑھے تین سال میں فارغ ہو گئے ایک پارٹی جس نے جھوٹ کا فسانہ گھڑنے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔پی ٹی آئی جھوٹ بولنے میں شرماتی نہیں، ڈھٹائی سے جھوٹ بولتی ہے۔میاں مرغوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک شعبدہ باز اور فراڈیے کو ملک پر مسلط کیا گیا اور ملک کا حشر کر دیا گیایہ ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، چند ماہ اسکو اور مل جاتے تو ملک سری لنکا بن جاتا۔شعیب صدیقی کاکہناتھاکہ دو نہیں ایک پاکستان کا خواب ایک جھوٹا خواب تھا جو عوام کو دکھایا گیاجب الیکشن کا اعلان ہوگا، تمام جماعتیں اپنا منشور لے کر میدان میں اتریں گی۔ہم نے بغیر کسی لالچ کے نواز شریف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن