کشمیری شہدا کے مشن کو منطقی انجام تک جاری رکھیں گے : حریت کانفرنس 


برمنگھم، سری نگر(کے پی آئی)  کل جماعتی حریت کانفرنس نے  اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کشمیری شہدا کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ  نہیں کریں گے ، مقبوضہ  جموں و کشمیر میںحریت رہنمائوں میر محمد اقبال ، فردوس احمد شاہ اورغلام نبی وسیم نے کشمیری شہدا کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے ۔ کشمیر کی آزادی  کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔جبکہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں سے تعلق رکھنے والے مسلم خاندانوں کے 118مویشیوں کو ضبط کر لیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے گائے بھینسوں سمیت ان مویشیوں کو 8گاڑیوں پر لاد کر غیر قانونی طورپر سرینگر منتقل کرنے کے الزام میں ضبط کیا ہے۔دوسری جانب تحریک کشمیر یورپ  کے زیر اہتمام 5جنوری کو  یوم حق خودارادیت کشمیر اور5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر یورپ بھر میں منایا جائے گا۔ اس موقع پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی،  حق خودارادیت اور اقوام متحدہ کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔ یوم یکجہتی  کشمیر کے موقع پر مظلوم اور محکوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن