کرونا :  12نئے کیس، 13مریضوں کی  حا لت تشویشناک 


بیجنگ، اسلام آباد ( این این آئی + خبرنگار+ آئی این پی) ملک میں کرونا کے مزید 12 کیسز مثبت رپورٹ، 3 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں  کے دوران 2 ہزار 901 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 12 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.41 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ چین نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بیجنگ سے چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے کرونا وائرس کے حوالے سے لازمی قرنطینہ پابندی 8 جنوری سے ختم ہو جائے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پچھلے ماہ بیرون ملک سے آنے والوں  کے لیے قرنطینہ کی مدت 5 روز کر دی گئی تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...