بلدیاتی الیکشن التوا متوقع تھا، ہائیکورٹ سے ریلیف کی امید: اسد عمر


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ غیر متوقع نہیں ہے۔ الیکشن کمشن آزاد ریاستی ادارے کے طور پر کام تو کر نہیں رہا یہ بھی غیرمتوقع نہیں ہے کہ حکومت بھاگنے کی کوشش کرے گی۔ بااختیار بلدیاتی انتخابات کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ الیکشن کمشن نے انتخابات ملتوی کرنے کے لئے جو بہانہ بنایا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ہم پہلے سے اپیل میں گئے ہوئے ہیں،اپنا پورا آئینی اور قانونی حق استعمال کریں گے۔ امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملے گا۔ سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن  کمشن نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کی معاونت کی، حکومت  کی خواہش کیا ہے وہ رانا ثناء اللہ نے کھل کے بیان کر دیا تھا انکا کہنا تھا کہ یہ بلدیاتی الیکشن اس سال ہونا ہی نہیں چاہیئے تھا۔ مطلب تھا یہ 2023ء میں بھی نہیں ہونا چاہیئے،کیوں کہ یہ عام انتخابات کا سال ہے۔ اس وقت پاکستان کی جمہوریت کا یہ حال ہے کہ آئین اور قانون کا مذاق بنا ہوا ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان کو توڑنے کی کوششیں تو چل رہی ہیں، اگر کوئی ایم پی اے فیصلہ کر رہا ہو تو اس کو پتا ہے یہ اس کی سیاسی موت ہوگی۔ نجم سیٹھی کی بطور پی سی بی چئیرمین تعیناتی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو رجیم چینج ہوا ہے اس میں جو حصہ دار تھے ان کو اپنا اپنا حصہ مل رہا تھا، اب ان کی باری ہے انکو بھی اپنا حصہ مل گیا، جس کے پاس جھوٹی چڑیا ہو، عمران خان سے بغض رکھتا ہو وہ حقدار ہے۔ رمیز راجہ کو کیا پتا انہوں نے تو ٹیسٹ میچ کھیلے ہوئے ہیں، رمیز راجہ وہ واحد پاکستانی ہے جس نے ورلڈ کپ میں3 سنچریاں سکور کی تھیں، انہوں نے ساری زندگی کرکٹ کھیلی، کیا اس کا تعلق کرکٹ بورڈ چلانے سے ہے؟۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...