اسلام آباد (عترت جعفری)پاکستان میں متعدد ادارے ایسی کمپنیوں سے سافٹ وئر خدمات حاصل کر رہی ہیں جن کا سوئچ بھارت کے اندر ہے کیونکہ ان کمپنیوں کو بھارتی افراد خرید چکے ہیں ،ایسے تمام سرکاری اداروں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ خود کو ان کمپنیوں کے نیٹ سے الگ کر لیں ،جیسا کہ ملک میں بعض اہم مالی اور مالیاتی اداروں کی ڈیٹا بیس تک رسائی کی کوشش کی گئی اور جن کی تحقیقات ہوئیں جن میں یہ سامنے آیا کہ بھارتی ایچ سی ایل نے سافٹ وئیر بزنس کے کچھ حصوں کو خریدا ،اس بارے سرکاری اداروں کو خبردا ربھی کیا گیا مگر اب بھی کچھ سرکاری ادارے ایچ سی ایل کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں ،ان میں سے ایک ادارے میں حال ہی ڈیٹا کی چوری کے اطلاع سامنے آئیں ،ان اداروں کو کہا گیا ہے کہ خود کو اس نظام سے الگ کریں ۔
بھارتی کمپنیوں سے سافٹ ویئر خدمات حاصل کرنے والے اداروں کو انتباہ
Dec 28, 2022