راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک ہوگیا ہے دس روز میں اہم ریاستی، سیاسی ،معاشی میٹنگز اور فیصلے ہو جائیں گے ڈالر انٹر بینک اور کرنسی مارکیٹ میں 30 روپے کا فرق ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ریزروپانچ ارب ڈالرسے کچھ زیادہ رہ گئے ہیں آٹے کا قحط، گیس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے غیر ملکی سفارتخانوں نے اپنے عملے کو اسلام آباد میں محتاط رہنے کا کہہ دیا ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کی سوئی توشہ خانہ کی گھڑی پر پھنسی ہوئی ہے پی ڈی ایم کو الیکشن میں ووٹ نہیں کچھ اور پڑیں گے پی ڈی ایم اندرونی توڑ پھوڑ کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہوچکا ہے عوام کا نام ہی ریاست ہے عوام تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے اب خاموش تماشائی نہیں رہا جا سکتا۔