سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر‘ انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، شجاعت


 اسلام آباد(خبرنگار)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری شجاعت حسین نے پاکستانی نڑاد امریکی کاروباری شخصیت نوید انور چوہدری کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سینیٹر مشاہد حسین سید چوہدری شافع حسین مسز فرخ خان،مہرین ملک ادم اور دیگر سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں عمران خان سمیت سب کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے کیونکہ عوام نے انہیں منتخب کرکے بھیجا ہے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے نمائندے کیا کررہے ہیں اگر انہوں نے صرف تنخواہ اور دیگر مراعات لینی ہیں تو اس کا کچھ فائدہ نہیں ہے چوہدری شجاعت نے کہا کہ نہ فوج نے آنا ہے نہ کسی اور نے آنا ہے اگر یہ وقت گزر گیا تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئے گاہم سب پاکستان کے لیے کام کریں گے تو بچ جائیں گے اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے تو سب کی تباہی ہوگی چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ ہم سمنھل جائیں گے تو آئی ایم ایف پیسے دے گااگر ہم نے سیاست کو نہ سنبھالا تو ایک پیسہ نہیں آئے گا انہوں نے کہا کہ کیا انتخابات مہنگائی بیروزگاری کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں سب پارٹیوں کی بات چھوڑ کر پاکستان کی بات کریں پاکستان کی بات ہوگی تو پارٹیاں رہیں گی اور چلیں گی اگر ہم سمجھے نہیں تو نہ ملک چلے گا اور نہ پارٹیاں چلیں گی چوہدری شجاعت نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی کو کہا ہے کہ اپنی نہیں پاکستان کی بات کی جائے بہت سی طاقتیں پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں وہ طاقتیں خطہ میں بھارت کی بالادستی چاہتی ہیں دشمن ممالک کے سامنے اپنا ریٹ بڑھانے والوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا جانا چاہیے۔
چوہدری شجاعت

ای پیپر دی نیشن