آرٹس کونسل میں اسلامی خطاطی کی نمائش،70 فن پارے رکھے گئے

Dec 28, 2022


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں اسلامی خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح ممبرقومی اسمبلی قاسم سور ی نے ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کے ہمراہ کیا۔نمائش میں بین لااقوامی شہرت یافتہ خطاط محمداشرف ہیرا،وسیم اشرف، اسلم ڈوگر اورمحمد یونس رومی کے ستر سے زائد فن پارے رکھے گئے تھے۔مہمان خصوصی قاسم سور ی کا کہنا تھا کہ اسلامی فن خطاطی ہمارا عظیم تہذیبی، مذیبی اور ثقافتی ورثہ ہے۔

مزیدخبریں