اسلام اباد(خبرنگار) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ریونیو ہیبلیٹیشن میڈیسنز(نرم) کو مستقل سربراہ نہ مل سکا، ڈاکٹر شبانہ کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ تعیناتی کے بعد سے اب تک نرم کو ایڈہاک بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے پہلے بھی اضافی چارج کے ذریعے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی پوسٹ کو پر کیا ہوا تھا ایک بار پھر سیکرٹری وزارت قومی صحت کیجانب سے ڈاکٹر شائستہ حبیب اللہ بی پی ایس 19 کو تین ماہ کیلئے نرم کی ایگزیکٹیو ۱ڈائریکٹر کا چارج سونپ دیا گیا ہے، مستقل سربراہ نہ ہونے کیوجہ سے ادارے کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
نرم کو مستقل سربراہ نہ مل سکا،جونئیر افسرکو3 ماہ کیلئے ای ڈی کا چارج دیدیا گیا
Dec 28, 2022