کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سید شرف علی شاہ کی دوسالہ کارکردگی کے اعتراف میں تقریب ستائش کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر بورڈ کے ذمہ داران کو حسن کارکردگی ایوارڈ دیئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سید شرف علی شاہ نے کہاکہ اپنے فرائض کی بہتر اندازمیں ادائیگی بھی عبادت ہے، کوشش رہتی ہے کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے اسکولوں اور طلباء کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ یونائیٹڈ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اعزازی تقریب کا انعقاد کرکے بورڈ کی کارکردگی کو سراہاہے جو لائق تحسین اقدام ہے۔ہماری کوشش ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں کے مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے ، ان شاء اللہ خدمت کایہ سلسلہ جاری رہے گا۔
چیئرمین میٹرک بورڈکی کارکردگی کے اعتراف میں تقریب ستائش
Dec 28, 2022