کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پائیدار امن ترقی کی ضمانت اور معاشی استحکام کو تقویت ہے ،کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کا مکمل خاتمہ اور انتہاپسندی کو ختم کرنا ہوگا ،معاشی استحکام کیلئے انصاف کا دائرہ کار بلاتفریق ہو آٹا چینی ،گھی اور پیٹرول کا بحران کن کی وجہ سے ہوا حکمران طبقہ اچھی طرح جانتا ہے ،کرپشن کو ختم کرنا ہے تو اس کیلئے پہلے اپنی صفوں سے کرپشن کو ختم کرنا ہوگا ،حکومت مہنگائی کی وجہ چینی ،آٹے ،پیٹرول کی اسمگلنگ قرار دے کر جان نہیں چھوڑا سکتی ،عوام کو بتایا جائے چینی ،آٹے اور پیٹرول کی اسمگلنگ کو روکنا کس کا کام ہے ،وفاق اور صوبے ایک دوسرے پر مہنگائی کی الزام تراشی کے بجائے مہنگائی کے خاتمے کیلئے کام کریں تو اس کا غریب سمیت ملک اور صوبے کو فائدہ ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرئے ، حکومت کی معاشی طور پر کاکردگی مایوس کن ہے ،عوام کو جان بوجھ کر معاشی طور پر پریشان کیا جارہا ہے مہنگائی کو روکنے کا حکومت کے پاس فارمولا نہیں ہے،بیرونی مداخلت وبیرونی پالیسیوں نے ملک کا دیوالیہ کردیا ہے ، ملک کو آئی ایم ایف کے اشاروں پر چلایاجارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے حوالے سے حکمرانوں کو اپنی ناکامی تسلیم کرلینا چاہیے ،غریب خود کشیاں کررہے ہیں اور حکومت طفل تسلیوں سے کام چلا رہی ہے ،مہنگائی وبے روزگاری سے پریشان حال خودکشی کرنیوالوں کو خون کس کے ہاتھ میں تلاش کریں ۔
کراچی سے اسٹریٹ کرائمز ‘انتہاپسندی کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا ،ثروت اعجاز قادری
Dec 28, 2022