اورنگی ‘بلدیہ ٹاؤن کو حب ڈیم سے پانی فراہم کیاجائے‘ فاطمہ میمن

Dec 28, 2022


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی گرینڈ الائنس کی جوائنٹ سیکرٹریفاطمہ میمن نے اورنگی ٹان میں لیڈیز ونگ کے اجلاس کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی اور بلدیہ ٹان میں پانی کے مسئلے کو جلد از جلد حل 
کیا جائے اور حب ڈیم سے اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن کے پانی کا کوٹہ مکمل کیا جائے جو کہ اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن کی عوام کا بنیادی حق ہے جبکہ خواتین کے اجلاس کی آرگنائزر ڈسٹرکٹ ویسٹ میں لیڈیز وینگ کی ذمہ دار عابدہ سلیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی اور بلدیہ ٹان میں جاری دیگر منصوبوں کے ساتھ ساتھ زیر تعمیر سڑکوں کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے ترقیاتی کاموں میں سست رفتاری کے باعث اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن کی عوام سخت مشکلات کا شکار ہے فاطمہ میمن اور عابدہ سلیم کے ساتھ اجلاس میں ملاقات کرتے ہوئے دیگر خواتین کا کہنا تھا کہ اورنگی اور بلدیہ  ٹان کے مسائل خاص کر پانی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن میں پندرہ سے بیس دنوں میں اور کہیں کہیں تو بلکل  پانی کا نا آنا عوام کے لیے احساس محرومی کا باعث ہے خواتین کا کہنا تھا کہآج ترقی کے اس دور میں  اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی کمی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں سیوریج کے ناقص نظام اور گورنمنٹ سکولوں کی خستہ حالی کے باعث آج اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن دیہات اور گاں سے بھی بدتر منظر پیش کر رہا ہے فاطمہ میمن نے کہا کہ ہم  چیف منسٹر سندھ مراد علی شاہ وزیر بلدیات اور واٹر بورڈ کے ایم ڈی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن کے بنیادی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے ورنہ پرامن احتجاج کرنا اور سڑکوں پر آکر ہمارے مسائل کو حل کروانا ہمارا جمہوری اور  بنیادی حق ہے

مزیدخبریں