کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ دختر رسول اکرم سیدہ فا طمۃ الزہرا ؑ کی یاد اور پیغام کو زندہ رکھنے کیلئے ان کی ذات اقدس سے عقیدت و احترام اور محبت کا اظہار کیا جائے اور ان سے مکمل وابستگی دکھائی جائے انسانیت اور طبقہ نسواں کی رہنمائی
کرنے پر خراج عقیدت و تحسین پیش کیا جائے اور ان کے چھوڑے ہوئے قطعی وحتمی نقوش اور اصولوں کو تلاش کرکے ان کا مطالعہ کیا جائے اور موجودہ دور کے تقاضوں کو ان کے مطابق ڈھالا جائے خاتون جنت کی سیرت و کردار اور اسوہ رہتی دنیا تک خواتین عالم کے لئے مینارہ نور ہے آپ نے علی ابن ابی طالب ؑ جیسے شجاع و سخی شوہر کے ہوتے ہوئے اطاعت و تابعداری اورخدمت کو شعار بنایاجناب سیدہ طاہرہ ؑ کی زندگی اور شخصیت و کردار کا مطالعہ ہر انسان کو مختلف مرحلوں اور شعبوں میں استقامت اور سخت ترین حالات و ماحول میں بھی صبر و ضبط کا درس دیتاہے رسول خدا کی بیماری کی تکلیف اوررحلت کا رنج و غم بھی آپ کوحق کی نشر و اشاعت سے باز نہ رکھ سکی آپ نے ہمیشہ اپنی گفتگو، انداز و اطواراور جہد مسلسل کے ذریعہ حق و صداقت کو اجاگر کیاآپ کی زندگی میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جو ایک بہتر اور قابل قدر زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہوتی ہیںبس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس زندگی کو قریب سے محسوس کریں اور اسے اپنے دل و دماغ میں اتارنے کی کوشش کریں۔
خاتون جنت کی سیرت و کردار مینارہ نور ہے،علامہ ساجد نقوی
Dec 28, 2022