کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی الیکشن سیل کے رکن محمود بیگ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔ایک بیان میں مرحوم کے تمام سوگوار و لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ اس دکھ کی گھڑی میں ایم کیوایم پاکستان برابر کی شریک ہے ۔دریں اثنا رکن مرکزی الیکشن سیل و سابقہ رکن COCایم کیو ایم پاکستان محمود بیگ کی نماز جنازہ میں ڈپٹی کنوینر کہف الوری اراکین رابطہ کمیٹی زاہد منصوری اور رضوان بابر ‘ اراکین مرکزی کمیٹی سی او سی، انچارج و اراکین مرکزی الیکشن سیل،ملیر اور کورنگی ٹاؤن کمیٹی،ایم پی اے غلام جیلانی اور کارکنان نے شرکت کی۔
محمود بیگ کے انتقال پر ایم کیو ایم پاکستان کنوینر خالد مقبول صدیقی کی تعزیت
Dec 28, 2022