اسلام آباد(خبرنگار) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے اور ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، جنہوں نے ملک کی ترقی کرتی ہوئی معیشت کو تباہ کیا، انہیں بے نقاب کیا جانا اوران کو اس کی سزا ملنی چاہیے۔ 2018 جب ملکی معیشت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی تھی اور ملک ترقی کی منازل طے کر رہا تھا اس وقت ملک پر عمران خان کو مسلط کردیا گیاانہوں نے کہا کہ افسوس !عمران خان کے تین سالہ دور اقتدار میں متحرک معیشت کو ڈبو دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی راہ ہموار کرنے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا، تاہم عمران خان کو اقتدار میں لانے کا تجربہ بری طرح ناکام ہو گیا ۔ اب نواز شریف سے معافی مانگ کر انہیں واپس لا کر اس کی اصلاح کی جانی چاہیے۔ نواز شریف کو محض 72 سالہ لاڈلے لڑکے عمران خان کی راہ ہموار کرنے کے لیے ناقص بنیادوں پر نااہل کیا گیاانہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول کر نئی حکومت کے لئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے۔قوم عمران کی نااہل حکومت کی قیمت بے تحاشا افراط زر اور مہنگائی کی صورت میں چکا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لو گ اس بات پر بے حد پریشان ہیں کہ اس سب کے باوجود عمران خان کو سہولت دی جارہی ہے
جاوید لطیف