اسلام اباد( خبرنگار) پاکستان نیشنل کونسل آف پاکستان اسلام آباد میں میلوڈی کوئین میڈم نورجہاں کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے"صدا ہوں اپنے پیار کی" کے عنوان سے ایک شام عزل کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی نامور گلوکاراوں نیمیڈم نورجہاں کے گیت غزلیں گا کر انہیں ٹریبیوٹ پیش کیا اور حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی تقریب میں ملک کے نامور وائلنسٹ استاد رئیس نے وائلن کے ذریعے میڈم نورجہاں کی گائی ہوئی غزل اور گیتوں کی دھنیں پیش کی اس موقع پر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اسلام اباد کے ڈائریکٹر جنرل نے خطاب میں کہا کہ میلوڈی نور جہاں جیسی گلوکارہ کا پاکستان میں پیدا ہونا اب شاید ناممکن ہے انکے فن اور گلوکاری کی یاد تازہ رکھنے کیلئے"صدا ہوں اپنے پیار کی" تقریب اک انعقاد کیا گیا ہے
شامِ غزل
میڈم نورجہاںکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے"صدا ہوں اپنے پیار کی" کے عنوان سے شام غزل
Dec 28, 2022