اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار) جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی پاکستان آفس نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں کل 9000 مچھر دانیاں، 80,000 او آر ایس اور 400,000 پانی صاف کرنے والی گولیاں فراہم کی ہیں۔حکومت پنجاب اور کے پی کی درخواست پر حکومت جاپان اور جائیکا پاکستان آفس نے دونوں صوبوں کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع تک اپنی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور جبکہ کے پی میں کوہستان، ڈی آئی خان، ٹانک، نوشہرہ اور چارسدہ کے ٹارگٹ اضلاع ہیں۔اس امداد سے مستفید ہونے والے تقریباً 80,000 خاندانوں جن میں حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین اور پانچ سال سے کم عمر کے بچے ہیں۔
جائیکا
جائیکا کی جانب سے سیلاب متاثرین میں مچھر دانی، اورل ری ہائیڈریشن سالٹس گولیاں فراہم
Dec 28, 2022